6 اگست، 2006، 8:33 PM

علي لاريجاني

ايران نے يورينيم متوقف كرنے كے مطالبے كو مسترد كرديا ہے // سكيورٹي كونسل نے قرارداد صادر كركے مذاكرات كو بے معني بناديا ہے

ايران نے يورينيم متوقف كرنے كے مطالبے كو مسترد كرديا ہے // سكيورٹي كونسل نے قرارداد صادر كركے مذاكرات كو بے معني بناديا ہے

ايران كي اعلي قومي سلامتي كونسل كے سكريٹري علي لاريجاني نے تاكيد كي ہے كہ ہم اين پي ٹي كي روشني ميں اپنے حقوق كا بھر پور دفاع كريں گے ہم نے كوئي تخلف نہيں كيا ہے كہ ہم يورينيم افزودہ كرنے كو متوقف كرديں

مہر خبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق ايران كي اعلي قومي سلامتي كونسل كے سكريٹري اور ايران كي مذاكراتي ٹيم كے سربراہ علي لاريجاني نے تاكيد كي ہے كہ ہم اين پي ٹي كي روشني ميں اپنے حقوق كا بھر پور دفاع كريں گے ہم نے كوئي تخلف نہيں كيا ہے كہ ہم يورينيم افزودہ كرنے كو متوقف كرديں انھوں نے كہا كہ ہمارے ساتھ دوہرا معيار اپنايا گيا ہے ايك طرف ہميں مراعاتي پيكيج ديا گيا ہے اور دوسري طرف ہمارے خلاف سكيورٹي كونسل ميں قرارداد منظور كردي گئي انھوں نے كہا كہ اس قسم كے اقدام كا كوئي منطقي جواز نہيں ہے ہم نے پيكيج كا جواب آمادہ كرركھا اور يورپ والوں نے پكيج كے راستے كو خود ويران كرديا ہے لاريجاني نے كہا كہ جنھوں نے سكيورٹي كونسل ميں قرارداد صادر كي ہے انہوں نے اس پيكيج پر ظلم و جفا كيا ہے لاريجاني نے كہا كہ سكيورٹي كونسل ميں قرارداد صادر ہونے سے مذاكرات بے معني ہوكر رہ گئے ہيں انھوں نے كہا كہ سكيورٹي كونسل كي قرارداد منظور كرنے سے ہم اپنے قومي مفادات سے ہرگز دست بردار نہيں ہونگے ہم مذاكرات  پر يقين ركھتے ہيں جو لوگ يورينيم افزودہ كرنے كے مخالف ہيں انھيں مذاكرات ميں اپنے دلائل پيش كرنا چاہييں انہوں نے اقوام متحدہ كي سكيورٹي كونسل كي اس قرارداد كو مسترد كر ديا ہے جس ميں ايران سے كہا گيا تھا كہ اگست كے آخر تك يورينيم كي افزودگي روك دے يا پھر ممكنہ پابنديوں كا سامنا  كرنےكےليئے تيار رہے صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے لاريجاني نے كہا كہ ايران اپنا پر امن جوہري پروگرام نہ صرف جاري ركھے گا بلكہ جب ضرورت ہوگي اس ميں توسيع بھي كرے گاڈاكٹر لاريجاني نے مغربي ملكوں كو متنبہ كيا كہ وہ ايسے اقدام سے باز رہيں جن كے نتيجے ميں ايران كو جوہري تنصيبات كے عالمي معائنہ كاروں اپني جوہري تنصيبات سے باہر نكالنا پڑےڈاكٹر لاريجاني نے خبرداركيا ہے كہ اگر ايران پر پابندياں لگائي گئيں تو اس سے مغرب كو زيادہ مشكلات كا سامنا كرنا پڑے گا كيونكہ اس سے تيل كي قيمتيں بڑھ جائيں گي جس كا اثر مغربي ممالك كے عوام پر زيادہ پڑےگا انھوں نے كہا كہ مغربي ملكوں نے ايران كو جوہري پروگرام ترك كرنے كے ليئے مراعاتي پيكيج كي پيشكش كي تھي ليكن تہران كے جواب كا انتظار نہيں كيا گيا اور سلامتي كونسل نے غير قانوني طور پر ايران كے خلاف ايك قرارداد منظور كر دي انھوں نے كہا كہ ہم اپنے قومي اور ملكي مفادات كو كسي كے رحم و كرم پر نہيں چھوڑ يں گے

News ID 363748

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha